ابنا: طالبان کےترجمان جنوب مشرقي افغانستان ميں چار امريکي فوجيوں کو ہلاک کرنے کا دعوي کيا ہے-طالبان کے ترجمان نے دعوي کيا ہے کہ ان امريکي فوجيوں کو صوبہ پکتيا کے شہر زرمت ميں حملے کا نشانہ بنايا گيا-انہوں نے دعوي کيا کہ صوبہ لوگر کے علاقے حصارک کے نزديک بھي امريکي فوج ايک گشتي دستے کے راستے ميں بم دھماکہ کرکے پانچ فوجيوں کو ہلاک کرديا گيا ہے - اس درميان معاہدہ شمالي اقيانوس نيٹو نے افغانستان ميں اپنے ايک فوجي کي ہلاکت کا اعتراف کيا ہے کابل ميں نيٹو کے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ اس کا ايک فوجي مرکزي افغانستان ميں مسلح افراد کے حملے ميں مارا گيا ہے-بيان ميں مرنے والے فوجي کي شہريت اور اس بات کي جانب کوئي اشارہ نہيں کيا گيا ہے کہ يہ فوجي کس مقام پر مارا گيا- اس سے قبل نيٹو نے بتايا تھا کہ اس کے دو فوجي مشرقي افغانستان ميں ہونے والے بم دھماکے ميں ہلاک ہوگئے ہيں.
.......
/169